اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں ویکسینیشن مہم

بانڈی پورہ میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن مہم کے تحت لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے جو کووڈ کی روک تھام کے لئے کارگر ثابت ہوئی ہے۔

بانڈی پورہ میں ویکسینیشن مہم
بانڈی پورہ میں ویکسینیشن مہم

By

Published : Jun 7, 2021, 11:51 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن مہم کے تحت ایک ماہ قبل سے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے جو کووڈ کی روک تھام کے لئے کارگر ثابت ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر پازیٹیو کیسز کی تعداد 19 فیصد تھی، لیکن اس مہم کے شروع ہونے کے بعد سے یہ فیصد کم ہوکر اب 5 فیصد سے بھی کم رہ گئی۔

ویڈیو

ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ روز ضلع انتظامیہ نے بی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت کی رہنمائی میں ایک ٹیم دور دراز کے پہاڑی علاقے میں روانہ کی جہاں پہنچنے کے لیے سڑک تک نہیں تھی۔

اس کے باوجود بھی میڈیکل ٹیم پہاڑیوں سے سفر کرتے ہوئے اس علاقے میں پہنچی اور سینکڑوں افراد کا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کیا اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو کووڈ کی روک تھام کے لئے جانکاری فراہم کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details