اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورنا وائرس کے متعلق جانکاری دینے کے لیے انگریزی زبان کا استعمال

راجوری میں کورنا وائرس کے متعلق فلیکس بورڈ پر ہندی اور اُردو زبان کے بجائے انگریزی زبان کا استعمال کر کے بیدار کیا جارہا ہے۔

کورنا وائرس کے متعلق جانکاری دینے کے لیے انگریزی زبان کا استعمال
کورنا وائرس کے متعلق جانکاری دینے کے لیے انگریزی زبان کا استعمال

By

Published : Mar 13, 2020, 11:28 PM IST

محکمہ صحت ضلع راجوری نے کورنا وائرس کے متعلق عام لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر بڑے بڑے فلیکس بورڈ اور پوسٹر لگائے گئے لیکن خاص بات یہ دیکھنے کو ملی کہ عام لوگوں کو انگریزی سمجھنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ فلیکس بورڈ پر صرف انگریزی زبان لکھوائی گئی ہے۔

کورنا وائرس کے متعلق جانکاری دینے کے لیے انگریزی زبان کا استعمال

اس سلسلہ میں عام لوگوں سے بات ہوئی تو انہوں کہا کہ محکمہ صحت فلیکس لگا کر صرف ٹائم پاس کیا ہے کیونکہ انگریزی زبان ہر ایک کے سمجھ سے باہر ہے۔ لہذا راجوری میں جانکاری مہم چلانے کے لیے ہندی اور اُردو زبان کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

وہیں راجوری میں مختلف مقامات پر فلیکس بورڈ لگانے سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہے اور یہ صرف فنڈز کو ضائع کرنا ہے جس سے صرف محکمہ کا ہی فائدہ ہونا ہے کیونکہ عام لوگوں کو انگریزی زبان سے بیدار نہیں کیا جاسکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details