گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ کثیر تعداد میں لوگوں نے عرس مبارک میں شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
گاندربل میں ولی کامل حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ کا عرس پاک 29 جمادی الاول کو منایا جاتا ہے۔ ضلع گاندر بل میں حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کا عرس پاک عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
سہی پورہ گاندربل میں حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کا عرس ہر سال اسلامی (قمری) تاریخ کے مطابق 29 جمادی الاول کو منایا جاتا ہے اس عرس پاک میں مقامی علاقے کے علاوہ گاندربل ضلع کے مختلف علاقوں سے عقدیت مند حاضری دیتے ہیں۔ساتھ ہی ختمات المعظمات کی مجالس کے علاوہ اس عرس پاک میں ہر سال روایتی طہری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔