بارہمولہ: جموں و کشمیر میں جہاں بڑے پیمانے پر غیرقانونی طریقے سے جنگلات کی کٹائی کی جارہی ہے وہیں محکمہ جنگلات اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اس کے خلاف مہم چلائی رہی ہے۔اس سلسلے میں کڑی کارروائی بھی کی جار رہی ہے۔ اسی درمیان بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران تین لکڑی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ان کے پاس سے غیر قانونی لگڑی بھی برآمد کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق یہ تینوں لکڑیوں کے اسمگلر غیر قانونی طریقے سے لکڑی کو زیادہ قیمتوں پر فروخت کر رہے تھے اور یہ تینوں سمگلر جنگل کی کٹائی کرکے غیرقانونی طریقے سے لکڑی کو بھیجتے تھے۔
URI Police اوڑی میں لکڑی اسمگنگ کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار
بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران لکڑی کے تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے غیرقانونی لکڑی بھی برآمد کی گئی۔
ان تینوں لکڑی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف اینٹی فارسٹ ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے پولیس نے آگے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتار ہوئے ان تین لکڑی مغلوں کی شناخت علی محمد ولد عبدل عزیز، فاروق احمد والد عبدالحمید میر، غلام محمد بٹ والد منگی بٹ کیوں کہ تینوں سمگلر اوڑی کے نامبلا علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔پولیس پورے معاملے کی تفیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میںمزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gujarat Conman Sent to Judicial Custody گجراتی ٹھگ عدالت میں پیش، جوڈیشل تحویل منظور