مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں حکومت کی جانب سے درماندہ مسافروں کو رات میں رُکنے اور کھانے پینے کی سہولیات بہم رکھنے کے لئے ایک ڈاک بنگلہ تعمیر کیا گیا تھا جو محکمہ تعمیرات عامہ کی ملکیت تھی۔ تاہم ڈاک بنگلہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی زیر نگرانی کام کر رہا تھا۔
پانچ سال قبل ڈاک بنگلہ کی عمارت کو حکام نے غیر محفوظ قرار دیا اور عمارت میں سبھی سرگرمیوں پر قدغن عاید کردی۔ اس سلسلہ میں عمارت کی نئی تعمیر کے لیے ٹینڈر بھی طلب کے گئے تھے اور ٹھیکیدار کو کام بھی الاٹ کیا گیا تھا۔ تاہم محکمہ ٹورزم اور محکمہ تعمیرات عامہ کی آپسی رسہ کشی کی وجہ سے تعمیراتی کام شروع نہیں ہو سکا۔ جس کے وجہ سے صدر مقام پر درماندہ مسافروں کو زبردست مشکلات اور مصائب سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔