بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے بجبہاڑہ کے مہند گاؤں میں دو تین جون کی درمیانی شب کے دوران عبدالرحیم بٹ، عبدالرحیم راتھر، اور عبدالرشید نامی افراد کے باغ میں داخل ہو کر تین درجن کے قریب سیب کے درختوں کو توڑ ڈالا ہے۔
متاثرہ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیب کے درختوں سے بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ ان کی روزی روٹی اسی پر منحصر ہے۔
انہوں نے درختوں کی دیکھ بال اور پرورش میں بہت محنت کی ہے لہذا یہ واقعہ ان کے پورے خاندان کے لئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا جرم ہے جو قتل کے مترادف ہے۔