جنوبی کشمیر میں نامعلوم بندوق برداروں نے شوپیان ضلع میں جموں وکشمیر بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔
کشمیر: شوپیاں میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش
جنوبی کشمیر میں ضلع شوپیاں کے آرہامہ علاقے میں جموں و کشمیر بینک کے ایک اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔
کشمیر: شوپیاں میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے آرہامہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم بندوق برداروں نے جموں و کشمیر بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔
بندوق برداروں نے اے ٹی کے اندر داخل ہوکر اے ٹی ایم مشین میں توڑ پھوڑ کی لیکن مشین میں جہاں رقم رکھی جاتی ہے وہ حصہ کھولنے میں ناکام رہے۔