ایک سینیئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو معاملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ " آج شام سرینگر کے صورہ علاقے کی بلال کالونی میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک عام شہری پر گولی چلائی۔"
سرینگر : عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے شہری زخمی - صورہ علاقے کی بلال کالونی
نامعلوم بندوق برداروں نے منگل کی شام جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایک عام شہری پر حملہ کیا جس کی وجہ سے عام شہری شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ " حملے میں عام شہری جس کی شناخت نادف احمد خان کے طور پر ہوئی ہے اس کے سر پر گولی لگی ہے اور اس کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے، فی الحال اسے سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس وقت وہ زیر علاج ہے۔"
وہیں بی جے پی کی مقامی یونٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خان بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ وابستہ نہیں ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو تحویل میں لے کر حملہ آوروں کو ڈھونڈنے کی کاروائی شروع کر دی ہیں اور معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔