اردو

urdu

By

Published : Jul 2, 2021, 9:25 AM IST

ETV Bharat / state

ادھم پور: نوجوان کی لاش ندی سے برآمد

جموں و کشمیر کے ادھم پور شہر میں پولیس نے نوجوان کی مشکوک حالت میں لاش ندی سے برآمد کی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی موت نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔

Boy drown in river and died
ادھم پور: پولیس نے نوجوان کی لاش ندی سے مشکوک حالت میں برآمد کی

ادھم پور شہر کے وارڈ نمبر 7 کے رہنے والے راکیش کمار کی لاش کو پولیس نے توی ندی سے برآمد کیا ہے۔ وہ گزشتہ کل شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے کے لئے توی ندی گیا تھا۔

صبح ایس ڈی آر ایف اور ادھم پور پولیس نے لاش کو تلاش کرنے کی مہم چلائی اور لاش کو ندی سے باہر نکالا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ ان کی موت نہیں بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے جس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔

دیکھیں ویڈیو

گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ تین لڑکوں کے ساتھ نہانے کے لئے نکلا تھا اور ایک ماہ قبل ان لڑکوں کے ساتھ ان کی لڑائی بھی ہوئی تھی، وہ رات گھر نہیں پہنچا تو پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی کہ اسی درمیان پولیس نے انہیں اطلاع دی کہ ان کے لڑکے کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کپواڑہ: ریچھ کے حملے میں عمر رسیدہ شخص زخمی

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details