اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: ٹول ٹیکس میں اضافے پر کانگریس کا احتجاج - congress-unit

ریاست جموں و کمشیر کے ادھم پور میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے تین گھنٹے تک احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

protest against toll price hike at ban toll plaza

By

Published : May 17, 2019, 4:23 PM IST


کانگریس پارٹی آج ادھم پور میں ضلع کمشنر دفتر کے باہر نیشنل ہاوے اتھارٹی کے ذریعے بنائے گئے ٹول پلازا کے خلاف تقریبا 3 گھنٹے تک دھرنے دیے ۔

ٹول ٹیکس میں اضافے پر کانگریس کا احتجاج

اس دھرنے میں ضلع کے سینیئر کانگریس رہنماؤں نے حصہ لیا۔ کانگریس پارٹی بن ٹول پلازا میں ٹیکس کے اضافے کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما سمیت ملہوترا نے کہا کہ ٹول پلازا کے ٹیکس میں اضافے کا اثر سیدھے عوام پر پڑے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کشمیری عوام کی ہر بات سنی جاتی ہے، لیکن جموں کے عوام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کشمیر کے سنگم میں بننے والے ٹول پلازا میں لوگوں کو چھوٹ دی گئی ہے، لیکن جموں میں ایسا کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

کانگریسی رہنما نے کہا کہ اگر گورنر انتظامیہ نے بن ٹول پلازا میں اضافہ ہونے والے ٹیکس میں کمی نہیں کی گئی تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details