ادھمپور کی رہنے والی یشوانی جو کہ ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہیں۔ انہوں ویکسین لینے کے لئے اپنے والد سے ضد کی کہ وہ کورونا سینٹر پر جاکر کورونا ویکسین لگوا ئینگی۔
ویکسین لے کر مثا ل پیش کی ان کے والد نے کہا کہ وہ گھر پر محکمہ صحت کے عہدیدار کو کو گھر پر بلاکر ویکسین لگوا سکتےہیں ۔
تا ہم انہوں نے اشاروں سے کہا کہ وہ کورونا سینٹر پر جاکر ہی ویکسین لگوائینگی۔
در اصل وہ یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ لوگ کس طرح سے ویکسین لگاتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع ادھمپور کی لاٹی کی رہنے والی دھولی دیوی جن کی عمر 120 سال ہے ۔انہوں نے بھی کورونا ویکسین لگوائی تھی اور یہ بھی ایک مثال بنی تھیں
اس لڑکی کے حوصلہ کو دیکھ کر تمام لوگوں نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ بھی ویکسین لگائیںگے۔ اور یہ ویکسین پورے طور پر محفوظ ہے ۔