اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار

جموں و کمشیر کے ضلع رامبن میں پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) نے ایک مشترکہ کاروائی میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رامبن میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار
رامبن میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Jan 18, 2021, 7:40 PM IST

جموں و کمشیر کے ضلع رامبن میں پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) نے ایک مشترکہ کاروائی میں وادی سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں عمر احمد ملک ولد عبدالاحد ملک اور سہیل احمد ملک ولد محمد یاسین ملک ساکنہ بجبہاڑاہ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں شدت پسند تنظیم جیش تنظیم سے وابستہ ہیں۔

رامبن میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار دشدہ دونوں عسکریت پسند سانبہ اور وجے پور جموں انٹرنیشنل باڈر سے ہتھیار لے کر وادی کشمیر کی جانب لے جارہے تھے کہ رامبن کے مقام پر بھاری مقدار میں گولہ بارود سمت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ان کے قبصے سے دو اے کے 47، ایک پستول،گرینیڈ 16، میگزین 09،رونڈز 269، پستول کی میگزین چار برآمد کی گئی ہے۔

رامبن میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہتھیاروں کی کھیپ پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھیجی گئی تھی جسے وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کی کاروائی میں استعمال کرنا تھا کہ سے قبل ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details