اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں دو افراد ہلاک - دونوں افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ذرہامہ گجر پتی علاقے میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے دو پورٹر ہلاک ہوگئے۔

کپواڑہ میں دو افراد ہلاک

By

Published : Nov 7, 2019, 12:18 PM IST

Updated : Nov 7, 2019, 1:54 PM IST


خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے، لیکن حکام نے اس بات کی تصدیق ابھی نہیں کی ہے دونوں کی موت کیسے واقع ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد یا تو برفانی طوفان کی زد میں آکر یا پھر جانورں نے انہیں کھایا ہے، جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک شدہ افراد کی شناخت منصور احمد اور اشفاق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Nov 7, 2019, 1:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details