ضلع کولگام کو قاضی گنڈ سے ملانے والا اہم رابطہ برازلو پُل گذشتہ دنوں شگاف پڑنے سے ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
قاضی گنڈ سے جوڑ نے والا پل غیر محفوظ، عوام پریشان
جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کو قاضی گنڈ سے جوڑ نے والا پل کو انتظامیہ نے غیر محفوظ قرار دیا ہے، عوام جلد پل کی مرمت کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یہ پُل نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور اس پر روزانہ ہزاروں گاڑیاں چلتی تھی تاہم گذشتہ روز پُل پر شگاف پڑنے سے غیر محفوظ قرار دیا گیا اور انتظامیہ نے پُل پر ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی۔
انتظامیہ نے محکمہ آر اینڈ بی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پُل پر مرمت کا کام شروع کر دے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے پُل کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر محکمہ آر اینڈ بی نے کہا ہے کہ وہ کل سے ہی پُل کی مرمت شروع کر رہے ہیں۔
واضح رہے پُرانے پُل کے بغل میں ایک نیا پُل تعمیر ہو رہا ہے تاہم اس پر سست رفتاری سے کام جاری ہے۔ جبکہ لوگوں نے نئے پُل کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا ہے۔