تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس کی ایک ٹیم نے ایک ناکہ بندی کے دوران دتہ پورہ اونتی پورہ کے مقام پر دو افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا اور جب ان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے 14کلو فکی برآمد ہوئی۔
اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار - jammu and kashmir urdu news
اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ میں دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں فکی برآمد کی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں منشیات فروش ریشی پورہ اونتی پورہ کے رہنے والے ہیں۔ ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، فی الحال دونوں ملزمین کو پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے۔