اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: سڑک حادثے میں دو ہلاک، ایک زخمی - mongori

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں رات کے 8.45 بجے پانی لے جاتا ایک ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 17, 2019, 8:53 AM IST

یہ حادثہ پنچیری تحصیل کے مونگری علاقے میں پیش آیا۔

اس حادثے میں موقع واردات پر 2 افراد کی موت ہوگئی جب کہ ایک شدید طور پرزخمی ہوگیا۔

زخمی قریبی ہسپتال میں داخل کرانے کے بعد اسے ضلع ہسپتال ادھم پور بھیج دیا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

پولیس کے مطابق پانی کا ٹینکر مونگری میلے کے لیے پانی لے جا رہا تھا ، جبھی کنڈولی نالا کے قریب ڈرائیور بے قابو ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹینکر 300 میٹر گہری کھائی میں گر گیا۔

ابھی تک ہلاک ہونے والے کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details