اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں خاتون ہلاک، متعدد زخمی - اننت ناگ

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے شول بیٹنگو میں ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

By

Published : Jul 10, 2019, 4:42 PM IST

Updated : Jul 10, 2019, 5:52 PM IST

تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے شول بیٹنگو کے مقام پر ایک منی بس اچانک پلٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر ڈاکڑز نے ایک خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔

خاتون کی شناخت سڈسونہ علاقے سے تعلق رکھنے والی تاجہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Jul 10, 2019, 5:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details