لاک ڈاون کے بعد وادی میں مزدور درماندہ ہو گئے ہیں۔ ٹنل کے راستے جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ان مزدورں نے متبادل راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تھی جس دوران پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
خاتون سمیت بارہ مزدوروں کی گرفتاری - راستہ عبور کرنے کی کوشش
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ نوگام کے مقام پر پولیس نے ایک خاتون سمیت بارہ مزدوروں کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ بانہال جانے کے لیے پہاڑی راستہ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
خاتون سمیت بارہ مزدوروں کی گرفتاری
پولیس نے ان تمام افراد کو بلاک میڈیکل افسر ویری ناگ کے حوالے کیا، جہاں ان کی سکریننگ و دیگر ضروری لوازمات کو پورا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شام آٹھ مزدورں پر مشتمل ایک گروپ نے بانہال جانے کے لئے اسی طرح کا راستہ اختیار کیا تھا جس کے بعد تین افراد کی موت ہوئی۔