اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ بند ہونے سے ڈرائیور پریشان

دوسری جانب کئی روز سے قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے ہزاروں مال بردار گاڑیاں ٹنل کے دونوں اطراف درماندہ ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

truck drivers suffer due to highway closure
قومی شاہراہ بند ہونے سے ڈرئیور پریشان

By

Published : Jan 15, 2020, 6:54 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ونپوہ اور قاضی گنڈ کے مقام پر برف باری کی وجہ سے درماندہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل درماندہ ہونے کے دوران ان کا راشن ختم ہوگیا ہے اور مزید راشن خریدنے کے لئے ان کے پاس پیسے نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں شدید سردی کی وجہ سے وہ بیمار ہو گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کا کوئی اہلکار ان کی مدد کے لئے سامنے نہیں آیا۔

قومی شاہراہ بند ہونے سے ڈرئیور پریشان

ادھر گزشتہ روز برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے جواہر ٹنل کا ایک ٹیوب مکمل طور بند ہوا تھا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ آر اینڈ بی نے کافی مشقت کے بعد ٹیوب کو بحال کیا۔

دوسری جانب کئی روز سے قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے ہزاروں مال بردار گاڑیاں ٹنل کے دونوں اطراف درماندہ ہیں جس کی وجہ سے ڈرئیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہیں۔

ڈرائیوروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں کسی بھی طرح کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے اور ایسی صورتحال کے دوران انہیں قدرت کے سہارے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت چار گلیاروں والے قومی شاہراہ پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں بھی ناکام ہوچکی ہے جس کا خمیازہ مسافروں، بلخصوص ڈرئیوروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details