ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں واقع اسوپرٹس اسٹیڈیم میں ایس ایس پی عبدالقیوم نے ہری جھنڈی دکھا کر میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ترنگا ریلی کو روانہ کیا۔ اس ریلی میں محکمہ پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ مختلف اسکول کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔
اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ سے نکلنے والی ریلی دیسہ روڈ ،گھنٹہ گھر سے ہوتے ہوئے پولیس تھانہ ڈوڈہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے دوران طلباء نے حب الوطنی کے نعرے لگائے ۔ سڑک کے کنارے لوگوں کا ہجوم اس منفرد ریلی کو دیکھنے کے لئے موجود تھا ۔پروگرام کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ ملک بھر میں جاری میرا مٹی میرا دیش کی مناسبت سے ڈوڈہ پولیس کی طرف سے ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔