اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجابی مصنف کو خراج عقیدت پیش - programme

ریاست جموں و کشمیر کلچلر اکاڈمی کی جانب سے آنجہانی پنجابی مصنف و پروفسر سیوا سنگھ کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔

خراج عقیدت پیش

By

Published : Jul 30, 2019, 7:55 PM IST

تقریب میں سیوا سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی تصنیفات کے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔

کلچرل اکاڈمی کے مدیر اعلی اشرف ٹاک نے کہا کہ پروفسر سیوا سنگھ نے 24 کتابیں لکھیں جن میں پنجابی اور اردو زبانیں شامل ہیں، سیوا سنگھ گزشتہ چند ماہ قبل انتقال کر گئے اور ان کی یاد میں آج تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خراج عقیدت پیش


اس تقریب میں سکھ برادی کے مصنف اور سماجی کارکن بھی شامل تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیوا سنگھ کے بھتیجے پروفیسر گرچرن سنگھ نے کہا کہ پروفیسر سیوا سنگھ ضلع بارہمولہ کے سنگھپورہ میں پیدا ہوئے، سیوا سنگھ اردو اور پنجابی زبان کے مصنف تھے اور انھوں نے جموں و کشمیر کے ادب کے علاوہ تنقیدی مکالے بھی لکھے ہیں۔

گرچرن سنگھ نے کہا کہ مذکورہ پروفیسر کی کئی تصنیفات ابھی تک شائع نہیں ہوئی ہیں، لہذا وہ حکومت اور کلچرل اکاڈمی سے گزارش کرتے ہیں کہ ان تصنیفات کو شائع کرکے منظر عام پر لایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details