اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہپستال کی ڈرین میں بچے کی پیدائش

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک قبائلی طبقہ سے تعلق رکھنے والی خاتوں نے آج صبح ہپستال کی ڈرین میں بچہ کو جنم دیا۔

س

By

Published : Mar 18, 2019, 9:56 PM IST


ہالہ دھندراٹھ تحصیل ضلع رام بن کی رہنے والی بیس سالہ حاملہ خاتون سپورہ بیگم زچگی کے لیے ضلع ہسپتال رامبن ایم آر ڈی، 8072 میں داخل کرائی گئی تھی۔

آج صبح ہپستال میں تعنیات ماہر خواتیں ڈاکٹر دنیش کمار نے مریض کو آپریشن کے لیے میڈیکل کالج جموں ریفر کرنے کی صلاح دی اور ساتھ ہی کہا کہ دوپہر میں اس کا آپریشن کیا جائے گا۔

متعلقہ ویڈیو

قبائلی طبقہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون غریبی کی وجہ سے جموں نہ جاسکی، اور ہسپتال کے ایک گندے نالے میں نوزائد بچے کو جنم دے دیا۔

بعد میں ہسپتال عملہ حرکت میں آیا اور بچے کو وارڈ میں لے لیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details