پلوامہ میں ٹریکنگ کم یوتھ فیسٹول پرگروام کا انعقاد پلوامہ:جنوبی و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب نوجوانوں کی توجہ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب مبذول کرانے اور ان کو ٹریکنگ کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے ٹریکنگ کم یوتھ فیسٹیول پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں ضلع پلوامہ کے 8 زون سے 216 بچوں نے شرکت کی۔ ان بچوں کو آج محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ضلع افسر پلوامہ محمد شفیع کے ساتھ ساتھ محمکہ کے دیگر افسران کی موجودگی میں کمانڈنگ آفیسر 183 بٹالین سی آر پی ایف نے اس ٹریکنگ کم یوتھ فیسٹیول پر روانہ کیا۔
اس ٹریکنگ کم یوتھ فیسٹیول پروگرام کا انعقاد ضلع پلوامہ کے بالائی علاقے ( Namblan Sangerwani) نمبلن سنگروانی میں ہوگا جہاں پچوں کو ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے درمیان دوسرے کھیل مقابلے بھی کرائے جائیں گے ایک یہ ایک روزہ پروگرام ہیں۔
اس موقع پر محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس افسر پلوامہ محمد شفیع نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت ضلع پلوامہ میں محمکہ کی جانب سے ضلع کے 216 بچوں کو ٹریکنگ کم یوتھ فیسٹیول کے منتخب کیا گیا جس کا انعقاد ضلع کے بالائی علاقوں ( Namblan Sangerwani)نمبلن سنگروانی میں ہوگا۔اس کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کی توجہ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب مبذول کرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Cosco Ball Cricket Championship: رمضان المبارک میں کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ
مانڈنگ آفیسر 183 بٹالین سی آر پی ایف آر ڈی جینی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ کے سبھی افسران ضلع کے نوجوانوں کو کھیل کود سے منسلک کرنے کے لئے کام کرتے ہیں جس کو دیکھ ہوئے ضلع پولیس اور سی آر پی ایف بھی نوجوانوں کے لئے بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔