اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار - ترال پولیس

ترال پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

پولیس نے دو منشیات فروشوں کو کیا گرفتار
پولیس نے دو منشیات فروشوں کو کیا گرفتار

By

Published : Jan 13, 2021, 8:52 PM IST

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے بعد دو الگ الگ مقامات سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرنے کے علاوہ منشیات فروشی کے الزام میں دوافرادکو گرفتار کیا ہے ۔

ملزمین کی شناخت اویس احمد تراگ ساکن ترال اور شبیر احمد غنائی ساکن لرگام کے طور پر ہوئی ہے ۔

پولیس نے دو منشیات فروشوں کو کیا گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی خرید و فروخت پر لگام لگانے کے لیے پولیس کام کر رہی ہے۔ تاہم عوام کو اس پر قابو پانے کے لیے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

عوام نے پولیس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ معاشرے کو منشیات کے لت سے پاکبنانے کے لیےپولیس منشیات کے خلاف اس مہم میں مزید تیزی لائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details