سب ضلع ترال میں اگرچہ سرکاری لاک ڈاؤن پر لوگ سختی سے کاربند ہیں۔ تاہم عید الفطر کی آمد سے قبل عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مرحلہ وار طریقوں پر ڈیل دینے کی اپیل کی ہے۔
عید سے قبل ڈیل کا مطالبہ
By
Published : May 22, 2020, 8:25 PM IST
عوام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے چلتے ان کے گھر میں گھریلو اسباب کی کمی پیدا ہوئی ہے اور اب عید لفطر سے قبل ضروری خریداری کے لئے دکانوں کا کھل جانا ضروری ہے۔
عید سے قبل ڈیل کا مطالبہ
لوگوں نے کہا ہے کہ از خود سماجی دوری کا خاص خیال کر کے کورونا کے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل بھی کریں گے ادھر دکانداروں نے بھی نرمی دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کو روزگار حاصل ہو سکے۔
ایک مقامی دکاندار علی محمد صوفی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتظامیہ سے دردمندانہ اپیل کی کہ عید کے موقع پر نرمی دی جائے تاکہ وہ بھی دیگر لوگوں کے ساتھ عید منا سکیں۔