تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں قائم قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے افراد نے انتظامیہ کے ان دعووں کی پول کھول دی جن میں بلند بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں۔
قرنطینہ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کی سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول میں قائم قرنطینہ میں رکھے گئے افراد نے شکایت کی ہے کہ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
قرنطینہ سینٹر میں بنیادی سہولات کا فقدان
قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے ان افراد نے تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق کمروں سے باہر آکر اس کھانے کی نمائش کی جو ان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
پلوامہ: لیونڈر کی کاشت، باغبانی کا متبادل بن سکتی ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ مرکز میں صفائی کا فقدان ہےجب کہ انہیں غیر معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔