اردو

urdu

ETV Bharat / state

گور پورب کے موقع پر بہتر انتظامات کے لیے میٹنگ کا اہتمام - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر

Festival Of Gurpurab In Tral سکھ مذہب کے 10 ویں گرو گرو گوبندسنگھ جی کی سالگرہ منائی گئی۔ 1666 میں پیدا ہوئے گرو گوبند سنگھ تمام سکھ گورو میں سب سے مقبول سمجھے جاتے ہیں۔

گور پورب کے موقع پر بہتر انتظامات کے لیے میٹنگ کا اہتمام
گور پورب کے موقع پر بہتر انتظامات کے لیے میٹنگ کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 6:13 PM IST

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ کے ترال میں سکھ مذہب کے 10 ویں گرو‘ گرو گوبندسنگھ جی کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔ 1666 میں پیدا ہوئے گرو گوبند سنگھ تمام سکھ گرؤں میں سب سے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کرنے میں گزاری ساتھ ہی سچائی اور انصاف کی قدروں کو برقرار رکھا۔

ترال سب ضلع میں سکھ مت کے پیروکار بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔ یہ تہوار روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ترال انتظامیہ نے آج ایک اہم میٹنگ منعقد کر کے اس حوالے سے تیاریوں کا جایزہ لیا۔ میٹنگ کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر سیکٹورل آفیسران نے بھی شمولیت کی اے ڈی سی ترال نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ گور گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب پر تمام ضروری انتظامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا پرکاش پرب

میڈیا کے ساتھ اے ڈی سی نے بتایا کہ سکھ برادری کو اس مقدس دن کی مبارکباد ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے تمام تر لازمی اقدامات کرے گی تاکہ انھیں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details