اردو

urdu

ETV Bharat / state

Training program for NRLM این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کے لئے تربیتی و آگاہی پروگرام

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کی جانب سے قومی دیہی روزگار مشن یعنی این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کے تربیتی و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پلوامہ کی این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کے لئے تربیتی و آگاہی پروگرام
این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کے لئے تربیتی و آگاہی پروگرام

By

Published : Jun 22, 2023, 4:40 PM IST

این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کے لئے تربیتی و آگاہی پروگرام

پلوامہ: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کا فارم ضلع پلوامہ کے بونورہ علاقے میں موجود ہے۔ یہ فارم کئی سو کنال عارضی پر پھیلا ہوا ہے اور اس فارم میں لیونڈر اور دوسرے پھل آگاہ جاتے ہیں جس سے تیل حاصل کرکے ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔ اس میں اگائے جانے والے مختلف اقسام کے پھولوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسے روزگار حاصل کرنے کے لئے محمکہ کی جانب سے تربیتی و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں محمکہ کی جانب سے این آر ایل ایم خواتین کے لئے اسی طرح کا پروگرام انقعاد کیا گیا تھا جس میں انہوں محتلف پھولوں کو اگانے کے حوالے سے جانکاری دی گئی تاکہ وہ ان پھولوں کو آگاہ کر روزگار کمانے کے اہل ہوں۔

اس موقع پر این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین نے ڈاکٹر اقراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پھولوں کو آگانے کے بارے میں انہیں تفصیلی جانکاری دی اور وہ کس طرح اس سے روزگار حاصل کرسکتے ہے یہ بھی انہوں بتایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان پھولوں کو آگاہ کرکے روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bamboo Kiosks In Jammu بانس کے کھوکھے سے شہر کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ

اس موقع پر فیلڈ اسٹیشن بونورہ کے انچارج ڈاکٹر شاہد رسول نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں بےروزگار نوجوان کی تعداد کافی بڑگئی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان آرما کاشت کرکے روزگار حاصل کریں۔ ان پروگرام کا مقصد بھی یہی ہوتا کہ ہم نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details