اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کے لیے تربیتی کیمپ

وادی کشمیر میں حکام نے کاشتکاری کے سائنٹیفکٹ طریقہ کار اور کھیتی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر ایک خاص پروگرام اہتمام کیا ہے۔

کسانوں کے لیے تربیتی کیمپ

By

Published : Mar 25, 2019, 8:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں محکمہ ذراعت کے سربراہ منظور احمد نازکی نے ذراعت سے متعلق جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقہ کار کے بارے میں درجنوں کسانوں کو آگاہ کیا۔ اس میں تقریبا 80 کسانوں نے شرکت کی۔

کسانوں کے لیے تربیتی کیمپ

اس کے بعد انہیں شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی شالیمار روانہ کیا گيا جہاں ان کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان کاشتکاروں کو اس کیمپ میں مزید تربیت مہیا کی جائے گی۔

یہ تربیتی پروگرام 'پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا' کے تحت کیا جارہا ہے۔ منظور احمد کے ساتھ بعض دیگر افسران نے شوپیان میں بس کو ہری جھنڈی دکھا کر کسانوں کو شوپیان سے سرینگر روانہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details