اردو

urdu

ETV Bharat / state

NH Jammu Srinagar لینڈ سلائیڈنگ سے این ایچ جموں سرینگر پر ٹریفک معطل - گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر

جموں و کشمیر کے سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری بارش اور برف باری سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوگئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موسم مزید کچھ دن ابر آلود رہے گا۔

NH Jammu Srinagar
لینڈ سلائیڈنگ سے این ایچ جموں سرینگر پر ٹریفک معطل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 6:07 PM IST

لینڈ سلائیڈنگ سے این ایچ جموں سرینگر پر ٹریفک معطل

سرینگر: جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں جمعرات کی بعد دوپہر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر رہی۔ ضلع رامبن کے مہند علاقے میں قومی شاہراہ پر چٹانے خسکنے کی وجہ سے ٹریفک معطل کردیا گیا، تاہم قومی شاہراہ کو بحال کرنے کا کام جاری ہیں۔

اسی دوران پیر کی گلی میں تازہ برفباری کے بعد مغل روڈ پر ٹریفک آمد ورفت متاثر ہو گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ تازہ برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال میں بہتری اور برف ہٹائے جانے کے بعد اسے ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

اس دوران محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فی الحال مطلع ابر آلود ہے اور چند بالائی مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کی شام سے عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور بالائی تک (رازدان پاس، سادھنا پاس، سنتھن پاس، زوجیلا اور مغل روڈ) جنوبی اور وسطی کشمیر کے چند علاقوں میں ہلکی برفباری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح کے اوقات میں بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش یا برف کے ساتھ موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور دوپہر میں اس کے بعد بہتری آئے گی۔ اس مدت کے دوران، بالائی مقامات پر نقل و حمل میں عارضی خلل پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11 سے 18 نومبر تک موسم دوبارہ خشک رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details