اردو

urdu

By

Published : Aug 15, 2020, 10:14 PM IST

ETV Bharat / state

سرینگر: ٹرک میں آگ لگنے سے ٹریفک معطل

اننت ناگ میں جموں سرینگر قومی شہراہ پر ہفتہ کے روز اچانک ٹرک میں آگ لگنے سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

سرینگر: ٹرک میں آگ لگنے سے ٹریفک معطل
سرینگر: ٹرک میں آگ لگنے سے ٹریفک معطل

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز اچانک ٹرک میں آگ لگ گئی، جس سے شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

ویڈیو

پولیس ذرائع کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جواہر ٹنل کے قریب سڑک کے کنارے ایک کھڑی ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی، اس واقعے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

مقامی افراد اور فائر بریگیڈ کی مدد آگ کو بجھایا گیا۔واقعے کے بعد موقع پر پہنچی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت اعجاز احمد لون کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ٹرک میں آگ لگنے کی وجوہات کا پتا لگایا جا رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details