اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: نو منتخب عہدیدارن کی حلف برداری کی تقریب

ریاست جموں و کشمیر کے ٹریڑرس فیڈریشن سمبل سوناواری کی جانب سے نو منتخب عہدیدارن کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی-

By

Published : Mar 14, 2019, 11:32 PM IST

ss

تقریب میں ٹریڑرس فیڈریشن سمبل کے نو منتخب صدر جان محمد گوجری و جنرل سیکرٹری سیف الدین گنائی سے حلف لیا گیا-

تقریب میں ضلع انتظامیہ کے افسران وتاجروں کے علاوہ کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چئرمین محمد یاسین خان اور سرکردہ تاجر بشیر احمد کونگ پوش بھی موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل جمہوری طرز پر ٹریڈرس فیڈریشن سمبل کے انتخابات منعقد ہوئے تھے اور جان محمد نے اپنے مد مقابلہ کو بھاری ووٹوں سے ہرایا تھا۔

صدر کا عہد ہ سنبھا لنے کے بعد جان محمد گوجر ی نے کہا کہ 'وہ قصبے سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو درپیش مشکلات دور کر نے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details