شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد تین دیہاتوں کو ریڈ زون اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو بفر زون کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع کے تین گاؤں لاہی پورہ الوسہ ، شوکبہ مین چوک چھٹی بانڈے کے گوری محلہ اور چوپان محلہ کو ریڈ زون قرار دینے کے احکامات جاری کیے۔الووسہ ، اشٹانوو ، ملنگام ، بنلی پورہ کیماہ ، ارن، سومر ، ٹی اے شاہ ، برار اور ارگام سمیت دیہات کو متعلقہ بفر زون قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لئے ان علاقوں میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق " ضلع بانڈی پورہ کو چھوڑ کر کشمیر صوبے کے تمام اضلاع میں عالمی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور یہ لاک ڈاؤن راواں مہینے کی 28 تاریخ شام 6 بجے تک برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں
کشمیر: لاک ڈاؤن میں سختی، گھروں میں رہنے کی اپیل
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ انسانی جان ، صحت اور حفاظت کو درپیش خطرات سے فوری طور پر روک تھام کے لئے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندی والے اقدامات کا آغاز کرنا لازمی ہوگیا ہے۔