اطلاعات کے مطابق ارہما سے کنگم کو جانے والے روڈ پر کام کر رہے تین مزدور اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک رولر کا بریک فیل ہوگیا اور وہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا۔
عین شاہدین کے مطابق تین مزدوروں کو رولر نے کچل ڈالا جنہیں علاج کے لیے گاندربل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔