پولیس اسٹیشن نگین کو شکایت موصول ہوئی کہ ایک کمسن دوشیزہ کے ساتھ جھیل ڈل میں حضرت بل کے نزدیک نازیبا حرکت انجام دی جارہی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کی گرفتار عمل میں لائی ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت صدر بل علاقے سےتعلق رکھنے والے توحید احمد میر ولد شوکت احمد میر اور احسان الحق ولد شوکت احمد یتو کے طور پر ہوئی ہے۔
تاہم گرفتار شدگان کا اور ایک ساتھی بلال احمد ڈار عرف کلہ ولد غلام نبی ڈار رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہوگیا۔ البتہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے سخت کوششوں کے بعد مفرور ملزم کو بھی گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔