سرینگر میونسپل کارپوریشن(ایس ایم سی ) کے میئر جنید عظیم متو نے کہا کہ یہ ان لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ جنہوں نے دفعہ 370 پر ووٹ حاصل کیے، وہ ایک مہینے میں خصوصی حیثیت واپس لائیں۔ کچھ لوگوں نے ترقی کے نام پر ووٹ مانگے اور وہ کریں گے۔'
' دفعہ 370 کی بحالی کے لیے ووٹ مانگنے والے اپنا وعدہ پورا کریں' سرینگر کے مئیر جنید عظیم متو نے گزشتہ روز اعلیٰ افسران کے ہمرہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
انہوں نے دفعہ 370 کی بحالی کے نام پر ووٹ مانگنے والوں سے کہا ہے اب انہیں اسے بحال کرنا چاہئے۔
جنید متو نے مزید کہا کہ' ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات ترقیاتی عمل کے لئے تھے لیکن امیدواروں کو مختلف امور پر ووٹ مانگتے ہوئے پایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مختلف ایجنڈے کھڑا کرکے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔'
اس سے قبل میئر ، جو جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما بھی ہیں نے نو منتخب ایس ایم سی کارپوریٹر محمد اشرف ڈار کو راولپورہ سے پارٹی میں خوش آمدید کیا۔
پارٹی میں ڈار کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی لوگوں کے متبادل کے طور پر ابھر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سرینگر میں اپنی پارٹی کو تین نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہیں جبکہ این سی اور پی ڈی پی نے صرف ایک نشست حاصل کی ہے۔