اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں بیرون ریاست سے آئے افراد کی سکریننگ - عوام پریشانیوں

کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں انتظامیہ نے بیرون ملک اور بیرون وادی سے آئے ہوئے اشخاص اور بہاری مزدوروں کی سکریننگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

ترال میں بیرون ملک سے آئے افراد کی سکرینگ ہوئی
ترال میں بیرون ملک سے آئے افراد کی سکرینگ ہوئی

By

Published : Mar 21, 2020, 8:18 PM IST

اس سلسلے میں آج ایک سرولانس ٹیم نے ڈاڈسرہ نامی گاؤں میں مقامی پبلک ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ گاؤں میں باہر سے آئے ہوئے افراد کی سکریننگ کی۔

ترال میں بیرون ملک سے آئے افراد کی سکرینگ ہوئی

عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس پہل کی سراہنا کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات دوسرے دیہات میں بھی عمل میں لائے جائیں کیونکہ ترال کے سیموہ، بوچھو، رٹھسونہ اور ہردومیر دیہات میں بہاری مزدوروں کی آمد سے عوام پریشانیوں میں مبتلا ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترال میں ابھی تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک اعلی صلاحیت والا آیسولیشن سینٹر بھی بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details