امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کشمیر پر بات کر رہے ہیں مگر حاصل شدہ دفتری اعداد و شمار میں اس بات کو کوئی خاص ذکر موجود نہیں۔
وائٹ ہاوس کے بیان کے مطابق ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا ''ہم کشمیر کے بارے میں بات کررہے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر ہماری مدد درکار ہوگی تو ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔''
صدر ٹرمپ نے جولائی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے کشمیر کے سلسلے میں ثالثی کرنے کو کہا تھا۔ بھارت نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کیا تھا۔