اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہلاک شدہ عسکریت پسند کی تلاش ہنوز جاری

بڈگام کے کاؤسہ خالصہ میں آج تیسرے روز بھی ممکنہ طور پر ہلاک شدہ عسکریت پسند کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسند کی تلاش جاری
ہلاک شدہ عسکریت پسند کی تلاش جاری

By

Published : Sep 10, 2020, 7:09 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کاؤسہ خالصہ میں تیسرے روز بھی فوج کی جانب سے نالہ سکھ ناگ میں ممکنہ طور پر ہلاک شدہ عسکریت پسند کی تلاش جاری ہے۔

سوموار کی دوپہر بعد کاؤسہ خالصہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فوج کی جانب سے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔

فوج کو کاؤسہ کے پنچایت گھر کے قریب عسکریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع ملی تھی جس کے نتیجے میں انہوں نے پہلے محاصرہ کیا اور بعد میں عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کی۔

تلاشی کاروائی کے دوران گولیوں کی آوازیں سنائی دیں جو 3 سے 5 منٹ تک جاری رہی۔

بعدازاں 53 آر آر اور 2 آر آر ،ایس او جی اور بڈگام پولیس نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔

پولیس کے مطابق ایک عسکریت پسند کو پیر میں گولی لگی جس کے بعد اس نے دوبارہ بھاگنے کی کوشش کی اور دریا میں کود گیا تاکہ وہ فرار ہوسکے تاہم فورسز نے اسے دریا پار کرنے کے دوران ہلاک کردیا جس کے بعد اس کی لاش پانی میں ڈوب گئی۔

ایک عینی شاہد جو دریا کے کنارے ریت نکال رہا تھا، کا کہنا ہے کہ فوج نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا جس نے دریا میں چھلانگ لگائی تھی اور تیر کر دوسری جانب پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فورسز نے اس پر تابڑ توڑ گولیاں چلائیں جس سے وہ ہلاک ہوگی۔ بعد ازاں اس کی لاش تھوڑی دیر تک پانی پر تیرتی رہی اور پھر ڈوب گئی۔
07 ستمبر سے لیکر آج تک فوج مذکوہ عسکریت پسند کی تلاش میں جٹی ہوئی ہے۔

دریا میں عسکریت پسند کی لاش کو نکالنے کے لیے میرین کمانڈوز کو لگایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details