جموں وکشمیر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموں و کشمیر کے 4 لاکھ 26 ہزار 3 سو 91 افراد کو براستہ لکھن پور اور کووڈ 19 خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے واپس لایا گیا ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے ملک کی الگ الگ ریاستوں اور یوٹیز سے 260581 درماندہ مسافروں کو بسوں جبکہ 300333 افراد کو حکومت نے 142کووڈ 19 خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے جموں وکشمیر واپس لایا ہے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے بسوں اور خصوصی ٹرینوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز کو اپناتے ہوئے پھنسے ہوئے افراد کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر تفصیلات کے مطابق 10 سے 11 ستمبر تک لکھن پور کے راستے 4 ہزار 8 سو 96 درماندہ مسافروں کو جموں وکشمیر یوٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک ہزار ایک سو 29 مسافر خصوصی کووڈ ریل گاڑیوں سے جموں پہنچے ہیں۔
واضح رہے جن مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریز سے پھنسے مسافروں کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ ان میں سے پنچاب،ہریانہ ،اتراکھنڈ ،دہلی،کولکاتا، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، اترپردیش، گجرات، راجستھان، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ،آسام، بہار، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال وغیرہ شامل ہیں۔
ادھر دوسری جانب یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں گھریلو پروازوں کے زریعے بھی ملک کی مختلف جگہوں پر پھنسے مسافروں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہوائی اڈے پر اترتے ہی تمام مسافروں کا کووڈ 19 ٹسٹ کیے گئے اور انہیں قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا۔
انتظامیہ نے پروازوں کے زریعے یو ٹی میں وارڈ ہونے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ نمونے لینے اور قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کے ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ اور معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔
وہیں اس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کیے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال بھی رکھا جارہا ہے۔