اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: نئے ایل جی جمعہ کو حلف لیں گے

مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جمعرات کو سرینگر پہنچ گئے اور جمعہ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گی۔

نئے ایل جی جمعہ کو حلف لیں گے
نئے ایل جی جمعہ کو حلف لیں گے

By

Published : Aug 6, 2020, 6:25 PM IST

Updated : Aug 6, 2020, 6:54 PM IST

بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر منوج سنہا کو مرکز کی مودی حکومت نے ایک حیران کن فیصلے کے تحت گریش چندر مرمو کی جگہ جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیا ہے۔

نئے ایل جی جمعہ کو حلف لیں گے

بدھ کو اچانک مرمو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاسی اور عوامی حلقوں کو حیران کرکے رکھ دیا۔ مرمو اس عہدے پر نو ماہ فائز رہے۔

انہوں نے گزشتہ برس 31 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے پہلے ایل جی کے بطور حلف لیا تھا۔ مرمو گزشتہ 9 ماہ سے اس عہدے پر فائز رہے جس دوران سیول سیکریٹریٹ میں بیوروکریسی دو خیموں میں منقسم ہوگئی، جہاں بیشتر افسران چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامانیم کے خیمے میں تھے۔

وہیں چند افسران مرمو کی حمایت کر رہے تھے جس کے سبب وادی کے کئی سیاسی لیڈران خاص کر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور سابق وزیر غلام حسن میر نے کہا تھا کہ منقسم بیوروکریسی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عوامی سطح کے کام پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سنہا جموں و کشمیر کی منجمد سیاست اور سرکاری امور کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ سنہا جموں و کشمیر کے دوسرے لیفٹیننٹ گورنر ہوں گے۔

Last Updated : Aug 6, 2020, 6:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details