جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گانگرو کے مقام پر پنجاب کا ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں سوار دو افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ جسے کئی دنوں کے سرچ آپریشن کے بعد ہمالین کیو آر ٹی رامسو و راما پولیس نے لاش کو دریائے بچھلڑی سے باہر برآمد کیا ہے۔
حادثے کا شکار ٹرک سوار شخص کی لاش برآمد - ٹرک حادثے
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پندرہ روز قبل گانگرو کے مقام پر پنجاب کا ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں سوار دو افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔
حاثے کے شکار ٹرک سوار ایک شخص کی لاش برآمد
بوسیدہ لاش کو نکالنے کے لئے کیو آر ٹی ممبران نے رسیوں کی مدد لی۔ بعد ازاں لاش کو رامسو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حادثے میں لاپتہ دوسرا شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔