اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتظامیہ کی توجہ امن، خوشحالی، ترقی اور عوام پر مرکوز: منوج سنہا - manoj sinha

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ 'بیک ٹو ولیج' مرحلہ سوم کے تحت معاشی پیکیج اور سلیف روزگار پروگرام کے زائد از دس ہزار کیسوں کو منظور کیا گیا ہے اور اس کے لئے100 کروڑ روپے کی خطیر رقم بھی تقسیم کی گئی ہے۔

منوج سنہا
منوج سنہا

By

Published : Oct 27, 2020, 4:11 PM IST

Updated : Oct 27, 2020, 4:19 PM IST

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بینک نے اس عمل میں کلیدی رول ادا کیا ہے اور نوجوانوں کو اپنے تجارتی یونٹ قائم کرنے میں آگے بھی مدد کرتا رہے گا۔

منوج سنہا

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے 250 کروڑ روپے کا چیک مذکورہ بینک کو پیش کیا اور مزید فنڈس آگے واگزار کرنے کا وعدہ کیا۔

مسٹر سنہا نے یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'میری انتظامیہ کی توجہ خاص طور پر چار چیزوں امن، خوشحالی، ترقی اور عوام پر مرکوز ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جموں و کشمیر میں ترقی و خوشحالی کی رفتار کافی تیز ہے'۔

موصوف نے کہا کہ انتظامیہ جموں و کشمیر میں پنچایتوں کو مستحکم بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پنچایت میں دو نوجوانوں کو اپنے تجارتی یونٹ قائم کرنے کے لئے مالی امداد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنچایتوں کی طرف سے اس سلسلے میں گیارہ ہزار کیسز وصول ہوئے ہیں۔

موصوف نے کہا کہ حکومت خواہش مند نوجوانوں کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا: 'حکومت خواہش مند نوجوانوں کو اپنے تجارتی یونٹ قائم کرنے کے لئے مالی مدد کرے گی۔ ریڈ ٹیپزم کو کوئی جگہ نہیں ہے'۔

مسٹر سنہا نے کہا کہ پہلے نوجوانوں کو قرضے لینے کے لئے بینکوں کے چکر لگانا پڑتے تھے لیکن آج بینک کے لوگ ہی ان کی دہلیز پر آکر انہیں قرضہ فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں تیز رفتار تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں جس کے لئے صنعتی شعبے کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اسکل ڈیولوپمنٹ کے شعبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

موصوف نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں 31 اکتوبر کو نوجوانوں کے لئے بڑے پیمانے پر 'یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی' کے عنوان سے ایک ایونٹ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے اداروں جیسے کالجوں، یونیورسٹیوں سے نوجوانوں کو آئیڈنٹیفائے کیا جائے گا اور ان کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل پروگرام کیا جائے گا۔

مسٹر سنہا نے کہا کہ 24 ہزار نوکریاں زیر عمل ہیں جن میں سے زائد از بارہ ہزار پوسٹس کو ایس ایس بی اور پی ایس سی کو ریفر کیا گیا ہے جو جلد ان کو مشتہر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کے بجائے کام کرنے کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔موصوف نے اپنے اس خطاب میں بھی اردو کے کئی اشعار پڑھے اور اپنے خطاب کا اختتام بھی اردو اشعار سے ہی کیا۔

Last Updated : Oct 27, 2020, 4:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details