ٹیکسٹائل انڈیا 2020 ورچوئل میلے کا انعقاد نومبر میں - digital
وزارت ڈیکسٹائل رواں برس کے نومبر مہینے میں ایک ورچوئل شو ٹیکسٹائل انڈیا 2020کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ ایکسپورٹروں اور کاروباری براداری کے علاوہ دستکاری اور ہنڈی لوم سیکٹر سے وابستہ افراد کو عالمی پلیٹ فارم پر لایا جاسکے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ہنڈ کرافٹس اینڈ لوم کشمیر نے جموں وکشمیر کرافٹ برآمد کنندگان اور کاروباریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ ورچوئل میلے میں شرکت کریں جو ان کی مشہور اور نامور مصنوعات کی آن لائن فروخت کے لئے ایک بہترین مارکٹینگ کے مواقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے ہنڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم مصنوعات برآمد کنندگان اور کاروباری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی متعلقہ کمیٹی پروفائلز،بوتھ ڈسپلے ،ورچوئل شورومز اور ای کیٹلاگ وغیرہ کے ساتھ منعقد ہونے والے ورچوئل انڈیا ٹیکسٹائل میلے میں شرکت کریں۔
کووڈ 19کی عالمی وبا کے پیش نظر یو ٹی انتظامیہ ورچیول موڈ نمائشوں میں کرافٹ بزنس مینوں کو شرکت کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔جو بیرون منڈیوں میں تیار دستکاری اور دیگر ہنڈلوم مصنوعات کو فروخت کرنے کا ایک بہترین موقعہ فراہم کرتی ہے