اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیلٹ لگنے سے ساتویں جماعت کا طالب علم ہلاک - پیلٹ لگنے سے ساتویں جماعت کا طالب علم ہلاک

ریاست جموں کشمیر میں شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں ساتویں جماعت کا ایک طالب علم مبینہ طور حفاظتی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

پیلٹ لگنے سے ساتویں جماعت کا طالب علم ہلاک

By

Published : Apr 11, 2019, 8:58 PM IST

اطلاعات کے مطابق ہندوارہ کے منڈی گام، قاضی آباد علاقے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات حفاظتی اہلکار پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد روانہ ہو رہے تھے کہ چند نوجوانوں نے ان پر پتھر برسائے۔

حفاظتی اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے مبینہ طور اویس میر نامی ایک کمسن لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔

اویس کو فوری طور سب ضلع اسپتال کرالہ گنڈ منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے معالجین نے انہیں ہندوارہ اسپتال منتقل کر دیا۔

ہندوارہ اسپتال پہنچے سے پہلے ہی اویس کی موت واقع ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پیلٹ اویس کی چھاتی میں لگے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details