اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکم نامے کی خلاف ورزی، ٹیچر گرفتار

جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک استاد کو سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ یہ استاد ٹیوشن مرکز میں بچوں کو پڑھا رہا تھا۔

By

Published : Mar 20, 2020, 9:32 PM IST

حکم نامے کی خلاف ورزی، ٹیچر گرفتار
حکم نامے کی خلاف ورزی، ٹیچر گرفتار

ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن راجیندر سنگھ نے کہا کہ ' عالمی وبا کوروناوائرس کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے رامبن میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولز، کالجز اور ٹیوشن مراکز کو 31 مارچ تک بند کر دئیے گئے ہیں اور اس حکم کو ضلع پولیس سربراہ حسیب الرحمان نے پورے ضلع میں سختی سے لاگو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اس کے باوجود مذکورہ استاد مدن سنگھ ولد مان چند بلوال ساکنہ کینٹی اپنے کرایہ پر لیے کمرہ قصبہ رامبن وارڈ نمبر 4 پر قریب پانچ بچوں کو ٹیوشن پڑھا رہا تھا۔'

راجیندر سنگھ نے کہا کہ ' پولیس نے اطلاع ملتے ہی ٹیچر کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف زیر علت 39 زیر دفعہ 188 درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details