اردو

urdu

By

Published : Feb 20, 2021, 11:57 AM IST

ETV Bharat / state

کپواڑہ: ایک اسکول میں شیل پھٹنے سے خاکروب زخمی

ہندوارہ میں ہفتے کی صبح ایک خاکروب ہل ویل نامی ایک پرائیویٹ اسکول کی صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران ایک پرانا شیل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

کپواڑہ: ایک اسکول میں شیل پھٹنے سے خاکروب زخمی
کپواڑہ: ایک اسکول میں شیل پھٹنے سے خاکروب زخمی

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک پرائیویٹ اسکول کی صفائی کرنے کے دوران ایک شیل پھٹنے سے ایک خاکروب زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاکروب کی شناخت ریاض احمد آہنگر ولد عبدالاحد آہنگر کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی خاکروب کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے کہا ہے اس واقعے میں تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک پرانا شیل تھا جو پھٹ گیا اور ایک خاکروب زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی خاکروب کی حالت مستحکم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details