اطلاعات کے مطابق عبد الرشید کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے ان کے گھر کے باہر گولی چلائی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد اس کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے اور بتایا جارہا کہ اس کی حالت مستحکم ہیں ان کے پیر میں گولی لگی تھی۔
عبد الرشید بی جے پی سے منسلک تھے انہوں نے کئی برس پہلے ہی پارٹی چھوڑ دی تھی۔
مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایک پنچ پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ
واقعہ کے فورا بعد فورسز نے علاقے میں تلاش کاروائی شروع کردی۔
Last Updated : May 2, 2019, 10:06 PM IST