جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پازال پورہ بجبہاڑہ میں مبینہ عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کے زوردار دھماکے سے پھٹ جانے کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔ جس کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ عسکریت پسندوں نے اس بارودی سرنگ کو سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کےلئے نصب کیا تھا تاہم اس حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم جائے واردات پر پارک کی گئی متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔