اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sumo Union Protest منڈی میں سومو یونین کے اراکین کا احتجاج - ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی

منڈی میں واقع سومو یونین کے اراکین نے بس ڈرائیوروں کی زیادتی کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایک اسٹینڈ سے دوسرے اسٹینڈ تک جانے سے نہ روکا جائے۔ Sumo Union Protest

منڈی میں سومو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
منڈی میں سومو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jan 6, 2023, 6:54 PM IST

منڈی میں سومو یونین کے اراکین کا احتجاج

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں سومو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس روٹ میں چلنے والی بسوں کے ڈرئیورز انہیں تنگ کرتے ہیں۔Sumo Union Mandi Protest In Mandi

مظاہرے کے دوران سوموں یونین منڈی کے صدر معشوق احمد لون کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے منڈی سے پونچھ سومو اسٹینڈ سے دوسرے اسٹینڈ کے درمیان چل رہی ہیں۔لیکن چند مفاد پرست گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے۔سومو کے ٹائروں سے ہوا نکالی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ سوموز کو روکا جاتا ہے اور گاڑی والوں کی جانب سے ڈرائیوروں کو پریشان بھی کیا جاتا ہے جبکہ تمام سومو والوں کے پاس مکمل کاغذات اور روٹ پرمٹ بھی دستیاب ہے‌۔باوجود اس کے سومو والوں کو پریشان کیا جارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ سومو والوں کو بھی پُرامن طریقہ سے چلنے دیا جائے۔

ان کے علاوہ ظفر احمد لون سومو ڈرائیور نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کے نوٹس میں معاملہ کو لاکر منڈی سے پونچھ کے لئے سومو پارکنگ کرتے ہیں وہ سبھی مقامی ہیں اس کے باوجود اس ہمیں پریشان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سومو والے اسی پیشے سے ہی اپنے کنبوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اگر ہمیں کہیں سومو چلانے نہیں دیا جائے گا تو ہم سڑکوں پر آ جائیں گے۔ عوام کی مانگ تھی کہ منڈی سے پونچھ سومو جانی چاہئے اسی کو دیکھتے ہم منڈی تا پونچھ سومو چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Traffic Dept Seizes Mini Bus in Ganderbal: گاندربل میں منی بس ضبط

ان کاکہنا ہے کہ موٹر ویکل ایکٹ کے تحت ہمیں بھی حق ہے کہ ہم منڈی تا پونچھ کے لئے سواریوں کی بکینگ کرسکتے ہیں۔ اگر کسی سومو والے ڈرائیور کے پاس گاڑی کے کاغذات نہیں ہیں یا پرمٹ گاڑی کا نہیں ہے تو ان ڈرائیوروں پر انتظامیہ کاروائی کرے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام سوموں گاڑی والوں کے پاس پرمٹ ہیں اور جو لوگ بلاوجہ سومو ڈرائیوروں کو تنگ کر رہے ان کے خلاف سختی کارروائی کی جائے ۔Sumo Union Mandi Protest In Mandi

ABOUT THE AUTHOR

...view details